مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی تنظیم حماس کی ذیلی شاخ القسام بریگیڈز نے غاصب صہیونیوں کو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی مزاحمت کی وجہ سے بیت المقدس عنقریب آزاد ہوگا جبکہ تل ابیب آگ میں جل جائے گا۔
غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت جاری ہے۔ شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی وجہ سے شہر کا بنیادی انفراسٹرکچر مکمل تباہ ہوگیا ہے۔ ہسپتالوں اور طبی مراکز میں علاج اور معالجے کی سہولیات اور آلات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
غزہ کی صورتحال کی وجہ سے بین الاقوامی تنظیمیں اور ممالک جنگ بندی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں جنگ بندی کے لئے پیش ہونے والی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کرکے ناکام بنادیا ہے۔
آپ کا تبصرہ